رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
جب بھی بولو تو برابر بولنا
تم اگر سچے ہو منہ پر بولنا
یوں گداگر کا بھرم رکھ لیجئے
دیکھ کر اس کو تونگر بولنا
یاد ہے محفل ہمیں اور آپ کو
شعر سننا پھر مکرر بولنا
موم ہوتا جائے گا ہر شخص ہی
سخت لہجہ تم بدل کر بولنا
روبنسن روبی
No comments:
Post a Comment