عارفانہ کلام نعتیہ کلام
چاند تارے ہی کیا دیکھتے رہ گئے
انؐ کو ارض و سما دیکھتے رہ گئے
پڑھ کے روح الامین، سورۂ واضحیٰ
صورتِ مصطفٰیﷺ دیکھتے رہ گئے
انؐ کو ارض و سماء دیکھتے رہ گئے
صلی علیٰ نبینا، صلی علیٰ محمدﷺ
وہؐ امامت کی شب وہ صفِ انبیاء
مقتدی، مقتداء دیکھتے رہ گئے
وہؐ گئے عرش تک اور روح الامینؑ
سدرۃ المنتہیٰ دیکھتے رہ گئے
کیا خبر کس کو کب جامِ کوثر ملا
ہم تو انؐ کی ادا دیکھتے رہ گئے
نیک و بد پر ہوا انؐ کا یکساں کرم
لوگ اچھا برا دیکھتے رہ گئے
ہو کے گم اے نصیر انؐ کے جلووں میں
ہم شانِ رب العلیٰ دیکھتے رہ گئے
سید نصیرالدین نصیر
No comments:
Post a Comment