کیا سرِ تحریر ہے؟ اور کیا پسِ تحریر دیکھ؟
یعنی ہر اک تخریب کے پردے میں اک تصویر دیکھ
تھی ہر اک تخریب کے پردے میں اک تعمیر دیکھ
غور سے ماضی میں اپنے حال کی تصویر دیکھ
کون پابنِ وفا ہے؟۔ کون ہے ننگِ وفا؟
شمع کی آغوش میں پروانے کی تقدیر دیکھ
بن گیا ہے آج کی تہذیب کا یہ آئینہ
ہر بدی کی نیکیوں کے نام سے تشہیر دیکھ
دیکھنا ہی ہے تو تنکا دیکھ اپنی آنکھ کا
دوسرے کی آنکھ کا اے دوست مت شہتیر دیکھ
وقت کی ہوتی ہیں غازی سب کرشمہ سازیاں
مُنکرِ تقدیر کو بھی مائلِ تقدیر دیکھ
یونس غازی
No comments:
Post a Comment