جو وفا سے مُکر نہیں سکتے
درحقیقت وہ مر نہیں سکتے
دل کو ظالم اُسی پہ آنا تھا
جس کو دلدار کر نہیں سکتے
کھیل بن جائے جو کہانی میں
ہم وہ کردار کر نہیں سکتے
عشق میں بے بسی کا عالم ہے
خود کو مختار کر نہیں سکتے
بیر ہے التفات سے تم کو
کیا کبھی پیار کر نہیں سکتے
خود جو اک ضرب سے بکھر جائیں
وار پر وار کر نہیں سکتے
فوزیہ اختر ردا
No comments:
Post a Comment