Friday, 12 August 2022

سرکار تو موجود تھے سنسار سے پہلے

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


سرکارؐ تو موجود تھے سنسار سے پہلے 

سنسار نہیں تھا میرے سرکارؐ سے پہلے 

رب رحمتِ عالمؐ جسے کہہ کہہ کے بلاتا

تھا کون بھلا احمدِﷺ مختار سے پہلے؟

بس ایک تڑپ، دیکھ لوں میں گنبدِ خضریٰ

اے موت! نہ آنا کبھی دیدار سے پہلے

یوں حشر میں حسنینؑ کریمین کہیں گے

کہ ملنا ہے ہمیں اپنے وفادار سے پہلے


راہی بستوی

No comments:

Post a Comment