Thursday, 11 August 2022

بلقیس پاسباں ہے یہ کس کی جناب ہے

عارفانہ کلام منقبت سلام


 بلقیس پاسباں ہے یہ کس کی جناب ہے

مریم درود خواں ہے یہ کس کی جناب ہے

شانِ خدا عیاں ہے یہ کس کی جناب ہے

دہلیز آسماں ہے یہ کس کی جناب ہے

کرسی زمیں سے لیتی ہے گوشے پناہ کے

بیٹھا ہے عرش سائے میں اس بارگاہ کے

حورانِ ہشت خُلد ہیں اک اہتمام کو

دارالسلام در پہ جھکا ہے سلام کو

سجدہ یہیں حلال ہے بیت الحرام کو

سورج نثار صبح کو ہے چاند شام کو

دیکھا کرے کھڑے ہوئے اس آستان کو

یاں بیٹھنے کا حکم نہیں آسمان کو


مرزا دبیر

سلامت علی دبیر

No comments:

Post a Comment