عارفانہ کلام نعتیہ کلام
کرم کے سائے میں جی رہے ہیں
پلانے والے پلا رہے ہیں
پیاسے جی بھر کے پی رہے ہیں
کرم کے سائے میں جی رہے ہیں
زمانے بھر سے جو زخم کھائے
طبیبِ اعلیٰؐ کے پاس آ کر
تمام زخموں کو سی رہے ہیں
کرم کے سائے میں جی رہے ہیں
سبق یہ ذات العلیٰؐ سے پایا
صلہ رحمی کی زندگی میں
کبھی نہ کرتے کمی رہے ہیں
کرم کے سائے میں جی رہے ہیں
نجات ممکن ہے راستے میں
اگر یہ اُسوہ وہی ہیں ممتاز
جو آقاﷺ کی زندگی رہے ہیں
کرم کے سائے میں جی رہے ہیں
ممتاز ملک
No comments:
Post a Comment