Thursday, 11 August 2022

کچھ لطف خموشی میں نہ آہوں میں مزا ہے

 کچھ لطف خموشی میں نہ آہوں میں مزا ہے 

بے کیفیٔ دل ان دنوں کچھ حد سے سوا ہے 

ہے لطف خموشی میں نہ آہوں میں مزا ہے

بے کیفئ دل ان دنوں حد سے سوا ہے

بے خود کئے رہتی ہے تصور کی فضا میں 

اپنی شبِ تنہائی کا عالم ہی جدا ہے 

اک ربط محبت ہی کا احساس ہے دل میں 

کچھ اور نہ احساسِ جفا ہے نہ وفا ہے 

اے دوست! میں کیا محویتِ دل کو چھپاؤں 

جب حسن تصور ہی ترا ہوش ربا ہے 

اے عارفی! ہے راہِ محبت بھی عجب راہ 

رہبر ہے جہاں کوئی نہ منزل کا پتا ہے 


عبدالحئی عارفی

اس غزل کے دو مطلعے دیکھے، پہلے والا کون سا اور آخری اس بحث سے بچنے کے لیے میں نے دونوں نقل کر دئیے ہیں۔

No comments:

Post a Comment