Thursday, 11 August 2022

چمن ہوں چاند جیسے کھیتیاں ہوں کہکشاں جیسی

وطن کے لیے دعا


چمن ہوں چاند جیسے، کھیتیاں ہوں کہکشاں جیسی

زمیں اپنے وطن کی ہو الہیٰ! آسماں جیسی

وطن کا ذرہ ذرہ رنگ و شادابی کی دنیا ہو

اجالا ہو سحر جیسا، فضا ہو گلستاں جیسی

وطن کی روشنی سے ساری دنیا جگمگا اٹھے

چمک ہو اس کی پیشانی پہ مہرِ ضوفشاں جیسی

مسافر یوں چُھوئیں منزل کو، جیسے موج ساحل کو

ہمارے پاؤں کی رفتار ہو آبِ رواں جیسی

وہ ہمت دے، کریں اس کی حفاظت ہم دل و جاں سے

یہ خطہ ہم کو دل جیسا، یہ دھرتی ہم کو جاں جیسی


عاصی کرنالی

No comments:

Post a Comment