Friday, 11 November 2022

کس نے پڑھ کر پھونکا منتر پانی میں

 کس نے پڑھ کر پھونکا منتر پانی میں

پتھر بن کے ڈوبے منظر پانی میں

پیاسا گھاٹ سے لوٹ آیا تھا پیاسا کیوں

مجھ پر راز کُھلا یہ جا کر پانی میں

جھیل اُمڈ کے چاند تلک جا پہنچی ہے

کس نے پھینکے اتنے کنکر پانی میں

میری آنکھ بھی دھیرے سے لگ جاتی ہے

جب بھی سویا دیکھوں امبر پانی میں

دیکھیں اب کے کون مدد کو آتا ہے

آنکھ جزیرے پر ہے لنگر پانی میں

ایک گھروندہ بنتے ساری عمر لگی

موج بہا کر لے گئی اختر پانی میں


شیراز اختر

No comments:

Post a Comment