Friday, 17 March 2023

ابھی کل ہی کی بات ہے تم میرے ساتھ نہیں تھے

 سیاست 


ابھی کل ہی کی بات ہے 

تم میرے ساتھ نہیں تھے 

تم اور تمہارے حواری مجھ سے متنفر تھے 

میری حیثیت ایک غدار کی تھی 

تم مجھ سے جنگ آزما تھے تاکہ میرے منصوبے تباہ کر سکو 

تم نے مجھے برا بھلا کہا 

ہر جگہ، ہر اخبار میں 

اور اب

تمہارے حواری تم پر انگلیاں اٹھانے لگے ہیں 

میں نے تمہارے حوالوں پر تنقید کی ہے 

اور ان پر تین حرف بھیجے ہیں 

اچانک ہم دونوں

جگری دوست بن گئے ہیں 

اور وہ ٹھہرے ہیں 

ہمارے دشمن


اردو ترجمہ شاہین مفتی 

لبنانی شاعرہ: فوزیہ لیوکیلی

No comments:

Post a Comment