دائرے
کاش کہ تم تدریجی عمل کے دوران ہی جان لو کہ
زندگی کے ہوائی اڈے کے ہینگر پر
متعدد قابل مرمت طیارے رکے رہتے ہیں
ہو سکتا ہے کہ تم بھی گراؤنڈ ہو چکی ہو، یا
گیراج کی زندگی بسر کر رہی ہو
یا پھر قابلِ مرمت قرار دے کر
کسی مطالعاتی سیارچہ گاہ کے باہر
نمائشی تفریح کے طور پر کھڑا رکھا گیا ہو
اظہر غوری
No comments:
Post a Comment