وقت کی تلخی زمانے کو بتاتی تحریر
کیسے ممکن تھا کہ دنیا کو نہ بھاتی تحریر
ایسے تنہائی کے صحرا میں سفر کرتے ہیں
جس طرح درد کی تفسیر بتاتی تحریر
ایک درویش کا دل، فُقر دکھاتا ہوا شعر
ایک دل کو میرے دنیا پہ لُبھاتی تحریر
اک کہانی ہے کہ جو درد کی تفسیر ہے کُل
ایک خالق سے کوئی شکوہ جتاتی تحریر
یوں بھی ہم بات بڑھا کر نہیں کرتے منصور
یوں بھی دریا کو سمندر نہ بتاتی تحریر
منصور نقوی
No comments:
Post a Comment