شکایت کر رہا ہے دل خدا سے
یہی تو کام اپنا ہے سدا سے
اسے پہچان کر پھر بھول جانا
جسے تو مانگتا ہے انتہا سے
کہیں پر بیچ کی دیوار بن جا
مجھے ڈر لگ رہا ہے انخلا سے
تیری تقلید کرنا چاہتا ہوں
مجھے محفوظ رکھنا ہر بلا سے
اگر میں راستہ بھولوں کہیں پر
میری آوارگی کو دے دلاسے
اسرار ہاشمی
No comments:
Post a Comment