Monday, 4 March 2024

نازش علم و ہنر تیری فضاؤں کو سلام

 نازشِ علم و ہنر تیری فضاؤں کو سلام

تیرے لطفِ خاص، تیری اداؤں کو سلام

درس گاہِ قوم و ملت اے محبت کے شجر

تیری پرچھائیں سے چمکے کتنے ہی شمس و قمر

علم گاہ نامیہ کس درجہ رخشندہ ہے تو

حال اور ماضی کا سنگم، خواب آئندہ ہے تو

تُو متاعِ اہل ہوڑہ، تُو متاع دوستاں

تُو متاعِ اہل دانش، تُو متاع عاشقاں

تُو وہ گہوارہ کہ جس میں سینکڑوں ماہ و نجوم

پرورش پا کر بنیں گے ایک دن بحرِ علوم

یا خدا!! اس سائبانِ علم کو رکھنا مدام

تاکہ اس کی چھاؤں میں تعلیم پائیں خاص و عام


حبیب ہاشمی

No comments:

Post a Comment