Saturday 2 March 2024

یہ مرا ظرف کہ کم ظرف کو مشہور کیا

 یہ مِرا ظرف کہ کم ظرف کو مشہور کیا

تُو نے اے دل مجھے کس کام پہ مامور کیا

مجھ پہ جب راز کُھلا پارسائی کا اس کی

میں نے پھر اپنی نگاہوں سے اسے دُور کیا

میں نے ہر محفلِ اشعار کو بخشی توصیف

اس نے ہر محفلِ اشعار کو بے نُور کیا

وہ جو جنت ہے ہماری اسی جنت کی قسم

صرف دوزخ کے فرشتے نے اسے حُور کیا

وہ جو اشعار کو اردو میں لکھا کرتا ہے

تٗو نے اس شاعرِ پُر نُور کو بے نُور کیا

میں سمجھتا تھا جسے دوست ہے اپنا شائق

وار اس نے ہی مِری پشت پہ بھرپور کیا


سید شائق شہاب

No comments:

Post a Comment