Sunday, 3 March 2024

ضروری کام تھا کرنا بہت ضروری تھا

 ضروری کام تھا، کرنا بہت ضروری تھا

کسی کے دل میں اُترنا بہت ضروری تھا

لُبِ لُباب کہانی کا تھا مِرا کردار

پر اُس کہانی میں مرنا بہت ضروری تھا

وگرنہ، سیلِ رواں کاٹ کھاتا اندر سے

بدن میں آنکھ کا جھرنا بہت ضروری تھا

جمود ہوتا مقدر وگرنہ پانی کا

تِرا ندی سے گُزرنا بہت ضروری تھا

بچھڑ کے میں نے بہت دیر بعد سوچا تو

مجھے لگا کہ بچھڑنا بہت ضروری تھا

حصارِ ذات سے باہر نِکلنے والے کا

حصارِ ذات میں مرنا بہت ضروری تھا

منافقت کا یہ چہرہ نظر نہ آتا، سو

کسی کا حق سے مُکرنا بہت ضروری تھا


سفیر نوتکی 

No comments:

Post a Comment