Monday 4 March 2024

بیٹھے بٹھائے اک دن بس لے لیا تھا پنگا

 طنزیہ نمکین زعفرانی کلام


بیٹھے بٹھائے اک دن بس لے لیا تھا پنگا

گنجے سے مانگا کنگا پھر تھا ذرا میں کھنگا

اب تو اکیلے ہی وہ ہے برتھ ڈے منائے

تحفے میں اس کو سب ہی دیتے ہیں جب سے کنگا

نیکر پہن لو سر پہ،۔ گر پاس ہو نہ ٹوپی

پِھرتے ہو عورتوں میں سر لے کے اپنا ننگا

پاگل مِری تُو سُن لے، جواباً حضور بولے

بولا ہے مجھ کو پاگل، کیتا نہیں ہے چنگا

رن وے تو ہے تمہارا لے لو جہاز اپنا

میرا تھا مشورہ بس لیکن ہوا ہے دنگا

پُوچھا یہ داڑھی انکل! ہے کیوں چُھپائی پیچھے

بچہ شرارتی جب گنجے کے پیچھے لنگا

آنکھوں پہ ہاتھ رکھ کے اک منچلا یہ بولا

لشکارا ٹِنڈ کا توبہ، پردہ بھی نہ ٹنگا

اب تو بہت وہ خوش ہے جوؤں سے جان چُھوٹی

جعفر خضاب سے ناں بالوں کو اب تو رنگا


جعفر بشیر

No comments:

Post a Comment