Tuesday 11 June 2024

آنسوؤں کی جھڑی ہے آنکھوں میں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


آنسوؤں کی جھڑی ہے آنکھوں میں

کربلا بس گئی ہے آنکھوں میں

جب سے دیکھا ہے اک جواں لاشہ

ایک برچھی گڑی ہے آنکھوں میں

اک دِیا کیا بُجھا ہے خیمے کا

روشنی بڑھ گئی ہے آنکھوں میں

موت سے صبح مصافحے کے لیے

رات کاٹی گئی ہے آنکھوں میں

پاک زہراؑ کا پاک وعدہ ہے

ایک اک ماتمی ہے آنکھوں میں


تسنیم عباس قریشی

No comments:

Post a Comment