Friday 7 June 2024

تم اپنا ہاتھ چھڑا لو کہ ہم قریب آ جائیں

 ملاقات


تمہارے ہاتھ کی نرمی

تمہارے جسم کی آنچ

تمہارے قرب کی سیال چاندنی کی پھوار

برس رہی ہے ملاقات کی گھٹاؤں سے

تمہارا ہاتھ مرے ہاتھ میں ہے

لیکن ہم

یہاں سے دور بہت ہیں

جہاں مجھ کو

تمہاری کوئی خبر ہے، تمہیں نہ میرا پتہ

ہمارے بیچ میں حائل ہے لمس کا صحرا

تم اپنا ہاتھ چھڑا لو

کہ ہم قریب آ جائیں


تاج مہجور

تاج الدین احمد

No comments:

Post a Comment