Friday 7 June 2024

اب کہاں درد جسم و جان میں ہے

 اب کہاں درد جسم و جان میں ہے

دفن ہے دل، بدن دکان میں ہے

دن ڈھلے روز یوں لگے جیسے

کوئی مجھ سا مِرے مکان میں ہے

دل کا کچھ بھی پتا نہیں چلتا

ہاتھ میں ہے کہ آسمان میں ہے

چھاؤں کے پل جلا دئیے سارے

اف وہ سورج جو سائبان میں ہے

کیوں نہ تشبیہ پھول ہو اس کی

وہ جو خوشبو سا داستان میں ہے

اک سوال اور عرش باقی ہے

آخری تیر بھی کمان میں ہے


وجے شرما عرش

No comments:

Post a Comment