Sunday 2 June 2024

مرادیں دل کی وہ پانے لگے ہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


مرادیں دل کی وہ پانے لگے ہیں

درِ خواجہ پہ جو جانے لگے ہیں

بڑی عزت ملی سارے جہاں میں

تمہارے جب سے کہلانے لگے ہیں

زیارت ہو گئی جن کو تمہاری

مقدر پہ وہ اترانے لگے ہیں

گدائی جن کو حاصل ہے تمہاری

وہ شاہوں سے بھی ٹکرانے لگے ہیں

تمہارے ہی وسیلے سے یہاں سب

خدا کی رحمتیں پانے لگے ہیں

ہوئے جو منسلک خواجہ سے اکرم

گناہوں سے وہ کترانے لگے ہیں


اکرم تلہری

No comments:

Post a Comment