جو رہے دل کے آس پاس بہت
اُن کو ہونا پڑا اداس بہت
گو کہ تھے ایک دوسرے کا لباس
ہم نے بدلے مگر لباس بہت
ہر بُن مُو میں خار کی ہے کھٹک
ہم کبھی تھے گُلوں کے پاس بہت
تجھ کو بھی بے وفائی کرنی تھی
زندگی تجھ سے کی تھی آس بہت
اُن کی فطرت میں بھی وفا کم کم
اور یہ دل، کہ نا سپاس بہت
تاج مہجور
تاج الدین احمد
No comments:
Post a Comment