Sunday 2 June 2024

سبھی شہروں میں بالا ہے مدینہ سب سے اعلیٰ ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


سبھی شہروں میں بالا ہے مدینہ سب سے اعلیٰ ہے

نظر کیسے نہ ٹھہرے گی جہاں پر کملی والا ہے

قطاریں در قطاریں ہیں وہاں رضوان کی ہر سُو

بہاریں ہی بہاریں ہیں،۔ وہاں موسم نرالا ہے

وہاں جاتے ہیں کِھنچ کِھنچ کر زمانے بھر سے پروانے

جہاں سے پُھوٹتا ہر سمت رحمت کا اُجالا ہے

نہیں حاجت چراغوں کی، نہیں مطلوب قندیلیں

وہاں کی رات ایسی ہے، ضیا کا جس پہ ہالہ ہے

تمنائے دلِ صارِم ہے طیبہ ہم بھی دیکھیں گے

مسلسل لکھ رہا ہوں یہ قلم جب سے سنبھالا ہے


سمیع اللہ صارم

No comments:

Post a Comment