Wednesday, 12 June 2024

حل نہیں ہونے زمیں کے مسئلے

 حل نہیں ہونے زمیں کے مسئلے

پیش ہیں اب آسمانی سِلسلے

اِس لیے سورج تپا رہتا ہے روز

جس کو دیکھو چاند کی جانب چلے

اِتنی آسانی سے تم کو جانے دوں؟

کتنی مشکل سے مجھے ہو تم ملے

ہے بپا دل میں مِرے بس ایک غُل

لوگ کیوں ہوتے ہیں اِتنے دوغلے

کیوں گِلہ اُس سے کروں یوسف کوئی

جب اُسے بھی کچھ نہیں مجھ سے گِلے


یوسف عابدی

No comments:

Post a Comment