Sunday 9 June 2024

چلنا کہاں تھا سہل رہ مستقیم پر

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


چلنا کہاں تھا سہل رہِ مستقیم پر

ماتھے سے خون گرتا تھا پائے کریم پر

گریہ گزار چشمِ مقدس کے آفریں

ہجرت کی شب امین تھی مالِ غنیم پر

سینے پہ ہاتھ، پیٹ پہ پتھر بندھے ہوئے

خندق میں دوہرا بوجھ پڑا تھا رحیم پر

قرآن اپنے صاحب قرآں پہ رشک زن

نازل ہوئے وہ ہونٹ الف لام میم پر

آقائے لازوالﷺ کے پا پوش آشنا

سایا کیے ہوئے ہیں جدید اور قدیم پر


شبیر حسن

No comments:

Post a Comment