Sunday 9 June 2024

آقا کو یوں نعت سنائی جائے گی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


آقاﷺ کو یوں نعت سنائی جائے گی

"حمد سے پہلے میم لگائی جائے گی"

بسم اللہ کی با سے ناس کی س تلک

بس آقاﷺ کی نعت پڑھائی جائے گی 

 میرے کفن پہ نعت کو لکھا جائے گا

قبر میں میرے ساتھ کمائی جائے گی

بُو طالب کے واسطے اٹھیں گے آقاؑ

خلقت کو توقیر بتائی جائے گی

سترہ کو آئے ہیں محمدؑ اور جعفرؑ

سترہ کو ہی عید منائی جائے گی

اہلِ کساء تخلیقِ خدا ہیں اور باقی

ہر شے ان سے خلق کرائی جائے گی


تسنیم عباس قریشی

No comments:

Post a Comment