عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
دلِ مضطر سے جاری گفتگو ہے
دیارِ مصطفیٰﷺ کی آرزو ہے
نگاہِ عشق سے دیکھا جو ہم نے
جہاں میں ہر طرف بس تُو ہی تُو ہے
یہ دنیا ہو، لحد ہو، یا قیامت
بچاتی ان کی نسبت آبرو ہے
میرا گھر ہو گیا رحمت کا مسکن
مِرے گھر میں نبیﷺ کی گفتگو ہے
اسے یہ مُشک و عنبر بھائیں گے کیا
ملی جس شخص کو آقاﷺ کی بُو ہے
فرشتے نیکیاں لکھتے ہیں اکرم
تُو رہتا جب تلک بھی با وضو ہے
اکرم تلہری
No comments:
Post a Comment