Tuesday 4 June 2024

ایک پرانی شب کا دکھ ہے

 ایک پرانی شب کا دُکھ ہے

کیا بتلاؤں کب کا دکھ ہے

اک لمحے میں کیسے کہہ دوں

کیا یہ کوئی اب کا دکھ ہے؟

پہلی بار جب اس نے مجھ سے

آنکھ چرائی تب کا دکھ ہے

شجرہ عالی نیچ مصاحب

جھوٹے نام نسب کا دکھ ہے

بس وہ میرا درد نہ جانے

باقی اس کو سب کا دکھ ہے

قابض اہلِ زر ہیں ہر جا

یہ ہر اک منصب کا دکھ ہے

آج بھی ہے جو آدھ ادھوری 

عنبر ایک طلب کا دکھ ہے


فرحانہ عنبر

No comments:

Post a Comment