Saturday 1 June 2024

قدرت نے حسن شاہ مدینہ دکھا دیا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


قدرت نے حسنِ شاہِ مدینہ دکھا دیا

سویا ہوا ازل سے مقدر جگا دیا

پہلے سنہری جالی کو چوما تھا بارہا

پھر ہاتھ باندھے حال انہیں دل کا سنا دیا

دکھ درد میرے گھر کا پتہ پوچھتے رہے

اور میں نے سر حضورؐ کے در پر جھکا دیا

اس کی گلی کی خاک بنا دے مجھے خدا

جس نے تمام دشت مدینہ بنا دیا

اسمِ حضورؐ وردِ زباں سعدیہ ہوا

کتنا حسین کام یہ مجھ کو خدا دیا


سعدیہ صفدر سعدی

No comments:

Post a Comment