عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
صدیقؓ جو نبیﷺ کے بنے یار غار ہیں
آقائے دو جہانﷺ کے وہ راز دار ہیں
کلمہ پڑھا تھا سب سے ہی پہلے تو عاشقو
ایسے نبیؐ کے دل سے وہ جاں سے نثار ہیں
گھر بار سب لُٹا دیا کہنے پہ آپﷺ کے
بس آپﷺ اور گھر میں تو پروردگار ہیں
معراج ماننے میں تردّد نہیں کیا
بُو بکرؓ پی حضورؐ کے سچ پر نثار ہیں
مختار دو جہان ہیں سوئے سکون سے
صدیقؓ با وفا بنے جو پہرے دار ہیں
پہلو میں سو رہے جو نبی پاکؐ کے وہاں
اُمت میں بعد آپﷺ کے وہ ذی وقار ہیں
معصوم کس کی شان بیاں تو ہے کر رہا
بچپن سے ساتھ آپؐ کے وہ جاں نثار ہیں
معصوم صابری
No comments:
Post a Comment