Thursday 1 August 2024

مدحِ شبر کی شام آئی ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت

مدحِ حضرت امام حسنؑ


لازمی آج لب کشائی ہے

مدحِ شبرؐ کی شام آئی ہے

خوش خدا اور رسولؐ بھی ہوں گے

آج زہراؑ جو مسکرائی ہے

کہ سنت رسولﷺ ہے یہ

صلح کی بات جب بھی آئی ہے

نعت گوئی بغیرِ مدحِ حسنؑ

یہ پیمبرﷺ سے بے وفائی ہے

اس کو ہر قوم اپنا کہتی ہے

وہ جو شبرؐ کا چھوٹا بھائی ہے

عمر گزری ہے مدحِ مولاؑ میں

خلد تک اب مری رسائی ہے

وقت جب دین پر کڑا آیا

آلِ عمرانؑ کام آئی ہے

کر نچھاور بنامِ آلِؑ نبیﷺ

جتنی پُونجی ہے اور کمائی ہے

نُورِ ایمان سے دُھلا ہے ذہن

اب مِری سوچ کربلائی ہے

اے نجف ہم سمجھ نہ پائیں گے

شان مولاؐ کی ماورائی ہے


نجف زیدی

No comments:

Post a Comment