عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
کرب و بلا میں سر کو کٹایا حسینؑ نے
ایسے نبیﷺ کا دین بچایا حسینؑ نے
بجھنے لگا تھا دینِ محمدؐ کا جب چراغ
دے کر لہو چراغ جلایا حسینؑ نے
سب نے دلوں میں شوقِ شہادت جگا لیا
خیمے کا جب چراغ بجھایا حسینؑ نے
گھر بار، مال، جان بچایا نہیں مگر
ناناﷺ کا دین خوب بچایا حسینؑ نے
جس کربلا نے آب کا قطرہ نہیں دیا
اُس کربلا کو خون پلایا حسینؑ نے
بے خوف ہو کے دین پہ جاں وارتے ہوئے
حیدرؑ کا خون ہوں یہ بتایا حسینؑ نے
مرزا منیب بیگ
No comments:
Post a Comment