Tuesday, 6 August 2024

کسی تحریر سے مطلب نہ اس تفسیر سے مطلب

 کسی تحریر سے مطلب نہ اِس تفسیر سے مطلب

مجھے ہے کربلا والے فقط شبیرؑ سے مطلب

ہمارے مسئلوں کا حل اگر ممکن نہیں تو پھر

تِرے جلسوں، تِرے دعوؤں، تِری تقریر سے مطلب

کما کر اپنے ہاتھوں سے میں بچوں کو کھلاتا ہوں

نہیں اس واسطے مجھ کو تِری جاگیر سے مطلب

جدا ہونے سے پہلے تم مِری تصویر دے جانا

اگر رشتہ نہیں رکھنا تو پھر تصویر سے مطلب

کسے احساس، بوڑھے باپ کے جذبات کو سمجھے

سبھی کو ہے وراثت میں لکھی تحریر سے مطلب

انہیں سونپا گیا ہے کام خوابوں کو سجانے کا

کہاں ہوتا ہے آنکھوں کو بھلا تعبیر سے مطلب

مجھے دنیا کی ہر شے سے جو بڑھ کر ہے عزیز اکمل

اگر وہ مل نہیں سکتا تو پھر تقدیر سے مطلب؟


اکمل حنیف

No comments:

Post a Comment