ہو مبارک یہ فیصلہ تجھ کو
جا، کِیا دل سے اب رِہا تجھ کو
ایک دن تجھ کو چھوڑ جائے گا
دے رہا ہے جو آسرا تجھ کو
بات کیوں کر نہیں رہے مجھ سے
کیا ہے درپیش مسئلہ تجھ کو؟
تیری عزت کا پاس ہے ورنہ
میں سرِ عام پُوجتا تجھ کو
مجھ کو تصویر بھیجنے والے
پاس ہوتا تو چُومتا تجھ کو
حق غریبوں کا چھیننے والے
ایک دن دے گا رب سزا تجھ کو
تیرا سلمان کیا بنے گا اب
دے رہا ہے وہ بددُعا تجھ کو
سلمان خاور
سلمان منیر احمد خاور
No comments:
Post a Comment