Monday 12 August 2024

پوچھتے پھر رہے ہیں علی کون ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


مکر اور خود نمائی کے اس دور میں 

جب نہ معلوم ہو اجنبی کون ہے 

از حدیثِ نبیﷺ لے کے نامِ علیؑ

جان لو کم نسب آدمی کون ہے


جو خدا کا مُحِب اور محبوب ہے

وہ جو کرار ہے غیر فرار ہے

شان میں جس کے ہے یہ حدیثِ نبیؐ

وہ رَجُل جُز علیؑ ولی کون ہے


شانِ حیدرؑ نمایاں احادیث میں 

ان کے اوصاف قرآن تاریخ میں

ھَل اَتیٰ کُل کفیٰ اِنما لا فتیٰ

اور ولی و وصئ نبیؐ کون ہے


جس کو چاہیں بڑھائیں یہ اہلِ جہاں

جس کو چاہیں گھٹائیں یہ اہلِ جہاں

جتنا چاہے گرانے کی کوشش کریں

خُود بلندی کہے گی علیؑ کون ہے


اِن کے دُشمن کا ان سے تقابل ہی کیا

اُن کے ایماں پہ شک اِن پہ رب کا یقیں

اِن پہ شک بھی ہوا تو خدا کا ہوا

جس کو ہو دعوئے ہمسری کون ہے 


اک نُصیری ہی پر کچھ نہیں منحصر 

اِن کو رب کہہ رہے ہیں بڑے نامور

ہم تو ہیں رافضی اور غالی مگر

تم بتاؤ کہ یہ شافعی کون ہے 


سائے کی کیا ضرورت محمدؐ کو تھی

مثلِ سایہ علیؑ ہر جگہ ساتھ تھے

ذوالعشیرہ سے رِحلت تلک ہر جگہ 

جُز علیؑ شخصیت دوسری کون ہے


خندق و بدر و خیبر حنین و اُحد 

ہر کڑے وقت میں کام آئے علیؑ

بعد مطلب نکلنے کے یہ اُمتی

پُوچھتے پھر رہے ہیں علیؑ کون ہے


میرے مولا خدا مصطفیٰؐ مرتضیٰؑ

تا بہ قائم یہی سلسلہ نُور کا

بندۂ مرتضیٰؑ کو خبر ہی نہیں 

خارجی کون ہے ناصبی کون ہے


شاعر و سوز خواں سبطِ جعفر ہوں میں

میرے مداح ممدوح ہیں ہر جگہ

حشر میں دیکھ کر میری آؤ بھگت

سب کو حیرت تھی یہ آدمی کون ہے


سبط جعفر

No comments:

Post a Comment