رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کی شاہکار شاعری کا خزانہ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
بس نُمائش کی اِک کمی ہے
ورنہ آنکھوں میں وہ نمی ہے
صرف اجسام یخ نہیں ہیں
برف جذبوں پہ بھی جمی ہے
باقی تو ٹھیک ٹھاک ہوں میں
بس طبیعت میں بے کَلی ہے
صرف ہم تم نہیں پریشاں
شہر کا، شہر ہی غمی ہے
گھر کی سب پائیداری احمد
ایک دیوار پر تھمی ہے
فیصل احمد
No comments:
Post a Comment