عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
بزم کونین سج گئی ہے آج
ان کی تشریف آواری ہے آج
بے بسی سر چھپا رہی ہے آج
اور خوشی مسکرا رہی ہے آج
زندگی خوش نصیب ہے اس کی
جان میں جان آ گئی ہے آج
ان کے ذکر و درود پر رقصاں
میرے سانسوں کی ہر لڑی ہے آج
زندگی سجدائے، تشکر میں
رب کی دہلیز، پر پڑی ہے آج
محفل جان و دل، کریم آقاﷺ
تِرے نعلین میں سجی ہے آج
عشق کے روبرو ادب سے خرد
ہاتھ باندھے ہوئے کھڑی ہے آج
مدحت، مصطفیٰﷺ تِرے صدقے
اپنی بگڑی، بنی ہوئی ہے آج
کتنا میٹھا، خیال ہے ان کا
میرے لہجے میں چاشنی ہے آج
لہجۂ نعت کے سخن میں شیر
کس قدر حسن و زندگی ہے آج
شیر افضل
No comments:
Post a Comment