Wednesday, 7 August 2024

اے امیر عرب بن بھی جائے سبب اک ملاقات کا آخری

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


اے امیر عرب بن بھی جائے سبب اک ملاقات کا آخری آخری

کاش عالی نسب سامنے ہوں میرے سانس نکلے گا جب آخری آخری

میری نظریں ہوں گنبد پہ ٹہریں ہوئیں جسم ساکت ہو صحن نبیؐ میں پڑا

میرے طیبہ یہ چھب ہے میری جاں بلب تیرا منظر غضب آخری آخری

ہو جنازہ میرا صحن مسجد میں یوں سامنے ہو محمدﷺ کے گھر کا نگر

پوری ہو یہ طلب پوری ہو التجا کر لوں کوئی کسب آخری آخری

ختم جن پہ نبوّت کا ہر باب ہے،۔ جن کی تعریف میں قطرۂ آب ہے

تم سے آئے کھرب، انؐ سا کوئی نہیں، وہؐ ہیں اُمّی لقب آخری آخری

میں نہیں جانتی مجھ کو مرنا ہے بس اے مدینہ مجھے کوئی کونہ بھی دے

انؐ کے در کا عقب بھی مجھے ہے بہت کیسے ہو گا یہ سب آخری آخری

کیا بتاؤں "ورفعنا ذکرک" کا حُب وہ مقام نبیﷺ کیسے ہو گا بیاں

جن کا ہر جا ادب جو ہیں معراجِ رب، جن سے اسود نصب آخری آخری

مجھ کو بھی جالیوں کی اجازت ملے چُوم لوں میں لگاؤں گی رو کر گلے

معاملہ ہو عجب، رُوح پرواز ہو، نعت پڑھ لوں گی جب آخری آخری

حُرمت مصطفٰیﷺ ایسی تلوار ہے سر کٹے گا فقط ایسی اک دھار ہے

وہ چچا تھا لہب وہ ناں بخشا گیا،۔ حملت الحطب آخری آخری

اے بقیہ! تیری خاک پہ چشم نم، دم یہ نکلےاسی آس میں دم بدم

مٹیوں کی ارب ڈھیریاں ہیں پڑی، پر وہ تیرا ادب آخری آخری

بات نکلے گی تب دُور ہی جائے گی سوچ لو کہ یہ نسبت کہاں جائے گی

میں حسینی نسب جن کے نانا نبیﷺ انبیاء حسب آخری آخری


سیدہ مہرو مصور صلاح الدین

No comments:

Post a Comment