عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
دل میں ارماں ہے کہوں آقائے ذیشان کی نعت
سرورِ کون و مکاں نبیوں کے سلطان کی نعت
رحمتِ ربی کی ہونے لگی دل پر بارش
دل پہ نازل جو ہوئی عرش کے مہمان کی نعت
شکر ہو اس کا ادا کیسے؟ یہ ممکن ہی نہیں
ہو گئی مجھ کو عطا رب سے نئی آن کی نعت
میری غربت بھی خدا ختم کرے اس کے طفیل
لکھ رہا ہوں جو غریبوں کے نگہبان کی نعت
بخشا اللہ نے سرکارﷺ کو جو رُتبہ ہے
ہو سکے کیسے رقم آپؐ کی اس شان کی نعت
آپﷺ قاسم بھی ہیں محمود و رؤف اور رحیم
آپﷺ کی شان میں تحریر ہے قرآن کی نعت
کون لکھ پائے گا، ہو گی نہ کبھی بھی ممکن
غمگسار و شہ کونینﷺ کے احسان کی نعت
جو میری فرد عمل کا ہو اجالا، ایسی
ہو عطا نعت کے انمول دبستان کی نعت
آرزو ہے دلِ مسعود کی میرے مولا
حاصلِ عمر، خوشا! یہ بنے دیوان کی نعت
مسعود چشتی
سید اسد بخاری
No comments:
Post a Comment