Thursday, 1 August 2024

اے شاہ عرب ہو نظر کرم عصیاں سے بھری امت پہ ذرا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


اے شاہ عربﷺ ہو نظر کرم عصیاں سے بھری امت پہ ذرا

منزل پہ پہنچ جائیں ہم سب اس وقت تلک رحمت ہو ذرا

میں منگتی ہوں عالی در کی میں صدقہ کسی کا کیوں مانگوں

اتنی سی تو خواہش ہے میری کہ قبر میری جنّت ہو ذرا

نسبت ہے میری حسنینؑ سے تو اتنا تو یہ بنتا ہے نخرہ

اٹھوں میں بقیع کی مٹی سے اتنی تو میری قسمت ہو ذرا

دنیا بھی میری اچھی کی ہے ہو حشر کی گرمی میں نرمی

ٹھنڈی سی چلے جنت کی ہوا جس آن مجھے وحشت ہو ذرا

یہ نسبت خاص ہے عام نہیں، سونے سے تو پوچھو کیا گزری

جلتا ہے تو کُندن بنتا ہے، برداشت کی بھی ہمت ہو ذرا

ہر اک کے بس کی بات نہیں اس نسبت سے جڑنا مہرو

جو غلامئ سید چاہتا ہو تو آنکھ میں بھی حُرمت ہو ذرا


سیدہ مہرو مصور صلاح الدین

No comments:

Post a Comment