Tuesday, 8 October 2024

عیب اوروں میں گن رہا ہے وہ

 عیب اوروں میں گُن رہا ہے وہ

اس کو لگتا ہے یُوں خُدا ہے وہ

میری تدبیر کو کنارے رکھ

میری تقدیر لکھ رہا ہے وہ

میں نے مانگا تھا اس سے حق اپنا

بس اسی بات پر خفا ہے وہ

پتھروں کے شہر میں زندہ ہے

لوگ کہتے ہیں آئینہ ہے وہ

اس کی وہ خامشی بتاتی ہے

میرے دُشمن سے جا ملا ہے وہ


سنجو شبدتا

No comments:

Post a Comment