Wednesday, 2 October 2024

ترا وجود ہے ایثار کی کتاب حسین

ہدیۂ تبریک


 تِرا وجود ہے ایثار کی کتاب حسینؑ

تجھی پہ ختم ہے عشق و وفا کا باب حسینؑ

حیات دینِ محمدﷺ کو بخش دی تُو نے

تُو ہر زمانے میں بیشک ہے لاجواب حسینؑ

نرغے میں دُشمنوں کے ادا کی نماز عشق

حقانیت کے چرخ کا تارا حسین ہےؑ

باطل یزید چھُپ گیا ذِلت کے غار میں

ہر قوم کی نگاہ میں پیارا حسینؑ ہے


مشتاق جاوید

No comments:

Post a Comment