عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
باعثِ ہر خیر و برکت آپﷺ ہیں
یا نبی رحمت ہی رحمت آپﷺ ہیں
آپﷺ ہی سے ہے وجودِ کائنات
باعثِ ایجادِ خلقت آپﷺ ہیں
آپﷺ کی رویت خدا کی دید ہے
جلوا گاہِ ذاتِ وحدت آپﷺ ہیں
"ادن منّی" کہہ کے قربِ خاص میں
حق نے کی جس کی ضیافت آپﷺ ہیں
قربتِ "قوسین او ادنی" میں کی
جس نے خالق کی زیارت آپﷺ ہیں
آپﷺ کا حکم اصل میں حکمِ خدا
جانِ جاں، جانِ شریعت آپﷺ ہیں
دل کو راحت ہے ندیم اس بات سے
شافعِ روزِ قیامت آپﷺ ہیں
ندیم نوری برکاتی
No comments:
Post a Comment