یہ موسمِ خزاں ہے
بیت جائے گا
دُکھ بانٹنے کا یہ دن
یہ ریت جائے گا
موسم بدلتا ہے
بدل جائے گا
انتظار کرو بہار کا دن
پھر آئے گا
پھر نئے پتے
شاخوں پر اُگیں گے
پھر سے درختوں پر ثمر آئے گا
پھر چلے گی بادِ بہاراں
پھر خوشبو لیے وہ گھر آئے گا
گھر کا کونہ کونہ خوشبو سے معطر ہو گا
روح کو تسکیں دینے
جب وہ ادھر آئے گا
بچوں کے لب پہ پھر سے
مسکراہٹیں کھیلیں گی
جب کوئی بچھڑا ہوا نظر آئے گا
چلو پھر کیوں نہ انتظار کریں
شور کیوں ہم سرِ بازار کریں
چلو چلو پھر اپنے چمن کو چلیں
دل میں سکون لیے شہرِ امن کو چلیں
جہاں نہ غم کا کوئی ڈیرہ ہو گا
نئی صبح ہو گی
خوشیوں کا سویرا ہو گا
شیبا کوثر
No comments:
Post a Comment