Tuesday, 1 October 2024

وسائل میں اضافہ ہو رہا ہے

 وسائل میں اضافہ ہو رہا ہے

مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے

ہوا ہے پست فکر و فن کا معیار

رسائل میں اضافہ ہو رہا ہے

دماغ آسیب کی زد میں لیکن

فضائل میں اضافہ ہو رہا ہے

کسی بیوہ نے چُنری کیا رنگائی

دلائل میں اضافہ ہو رہا ہے

ضمیر قومیت، اللہ اکبر

قبائل میں اضافہ ہو رہا ہے

ردائیں مختصر، غائب دوپٹے

خصائل میں اضافہ ہو رہا ہے


نصیر احمر

No comments:

Post a Comment