Friday, 8 April 2016

دل میں درد محبت کیسے بوتی رہتی ہے

دل میں درد محبت کیسے بوتی رہتی ہے
جیسی پلکوں بیچ سدا سے جوتی رہتی ہے
اس نے پوچھا، کیا لکھا ہے ہاتھ کی ریکھا میں
میں نے کہا، اپنی قسمت ہے، سوتی رہتی ہے
بولو کس نے ترکِ محبت کی بنیاد رکھی 
موسم کی تبدیلی ہے، یہ ہوتی رہتی ہے
روتے روتے ہنس دینے میں آخر راز ہے کیا
غم میں راحت کی آمیزش ہوتی رہتی ہے
پلکوں سے اشکوں کی رفاقت آخر ٹھہری کیوں
بدلی سے بھی پوچھو نا کیوں روتی رہتی ہے

فاخرہ بتول

No comments:

Post a Comment