اقتباس از نوحۂ امام عالی مقام بر امام حسین
کون ناموسِ رسالت کا نگہبان ہو گیا
کس کا سر نیزے کو پہنچا کون قرباں ہو گیا
کس نے کی صبحِ ملوکیت کی شامِ اولیں
کون شمعِ ظلمتِ شامِ غریباں ہو گیا
کس کی شہ رگ پر یزیدی ہاتھ اٹھے بے دریغ
کل بہتّر (72) فرد میدانِ وَغا میں ڈٹ گئے
شِمر کے ہاتھوں محمدﷺ کے نواسے کٹ گئے
آغا شورش کاشمیری
No comments:
Post a Comment