Saturday, 19 November 2016

اتنا تو جانتے ہیں کہ عاشق فنا ہوا

اتنا تو جانتے ہیں کہ عاشق فنا ہوا
اور اس سے آگے بڑھ کے خدا جانے کیا ہوا
شانِ کرم تھی یہ بھی اگر وہ جدا ہوا
کیا محنت طلب میں نہ حاصل مزا ہوا
میں اور کوئے عشق مرے اور یہ نصیب
ذوقِ فنا خضر کی طرح رہ نما ہوا
پہچانتا وہ اب نہیں دشمن کو دوست سے
کس قید سے اسیر محبت رہا ہوا
شایان درگزر ہے اگر اضطرار میں
جرمِ دراز دستئ ذوقِ دعا ہوا
کیا کیا نہ اس نے پورے کئے مدعائے دل
لیکن پسند اسے دلِ بے مدعا ہوا
اسکا پتہ کسی سے نہ پوچھو بڑھے چلو
فتنہ کسی گلی میں تو ہو گا اٹھا ہوا
گلرویوں کے خیال نے گلشن بنا دیا
سینہ کبھی مدینہ، کبھی کربلا ہوا
پیچیدہ تھی جو سر میں ہوائے رضائے دوست
آسیؔ مرید سلسلۂ مرتضیٰ ہوا

آسی غازی پوری

No comments:

Post a Comment