گردشِ دہر بھی اک گردشِ پیمانہ ہے
ذرے ذرے میں تِرا جلوۂ مستانہ ہے
کیا کہوں دل کی تباہی کا اثر ہے کتنا
ساری دنیا نگہِ یاس میں ویرانہ ہے
حالت محفلِ عشرت ہے رقم سب اس میں
تیرے ملنے کی تقریب جو ہے یاد اب تک
جس سے کہتا ہوں وہ کہتا ہے اک افسانہ ہے
ایک حالت پہ نہیں مۓ کدۂ دہر کا رنگ
کس قدر عام تِری لغزشِ مستانہ ہے
دل مۓ عشق سے کتنا ہی لبالب ہو نظرؔ
جب چھلک جائے تنک طرفئ پیمانہ ہے
منشی نوبت رائے
(منشی نظر لکھنوی)
No comments:
Post a Comment